سوات(مارننگ پوسٹ)شاہدرہ وتکے میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، اس سلسلے میں ہم نے اعلیٰ حکام کو بار بار خبردار کیا ہے کہ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ریلیف چیننے کی کوشش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ممبر اور سابقہ چیئرمین زکوۃ افرین خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی دنوں سے شاہدرہ وتکے میں سوئی گیس کے لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے اور لوگوں مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہ ہم سوئی گیس کے اعلیٰ حکام اور ایم پی ایز و ایم این ایز سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ شاہدرہ وتکے میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کریں ورنہ شاہدرہ وتکے کے مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو اسکا ذمہ سوئی گیس کے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔