ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے ہونے والے ٹیسٹ میں چار لاکھ سے زیادہ امیدوار شریک ہوئے جبکہ ٹیسٹنگ ایجنسیوں نے فی امیدوار تین سو روپے وصول کئے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں نو ہزار سے زیادہ اساتذہ بھرتی کرنے کیلئے صوبائی مشیر تعلیم ، صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے مشترکہ طور پر دو ٹیسٹنگ ایجنسیوں این ٹی ایس اور ایف ٹی ایس کا انتخاب کیا۔ ایف ٹی ایس کو پشاور ڈویژن اور جنوبی اضلاع میں جبکہ این ٹی ایس کو مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں ٹیسٹ لینے کی ذمہ داری حوالے کی گئی ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ میں شریک امیدواروں سے ٹیسٹنگ ایجنسیوں نے فی امیدوار تین سو روپے وصول کئے جبکہ ٹیسٹ میں چار لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے شرکت کی ۔