سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ نوجوانوں سے موٹر سائیکل فوری طور قبضہ میں لیکر قریبی تھانے میں بند کر دیا جاتا ہے جبکہ ہیلمٹ پیش کرنے کے بعد متعلقہ تھانہ انچارچ ہیلمٹ پر دستخط کرکے موٹر سائیکل کو چھوڑ دیا جاتا ہے ڈی پی او سوات کے مطابق آپریشن کا مقصد موٹر سائیکل کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام اور نوجوانوں کی اصلاح کر نا ہے انہوں نے تلقین کی کہ نوجوان بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواری سے اجتناب کریں تاکہ خود کو ناگہانی اموات یا عمر بھر اپاہج ہونے کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے لوگوں کی زندگیاں حادثات سے بچاسکیں انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر خصوصی نظر رکھیں اور خاص کر ان کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں جبکہ مجبوری کی صورت میں انہیں ہیلمٹ کے استعمال سمیت ٹریفک قواعد کا مکمل پابند بنائیں۔
موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنا کر اپنی اور دوسروں کی قیمتی زندگیاں بچائیں۔سوات پولیس آفیسر
