سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں عوامی شکایات بالخصوص سکولوں کی جانب سے تحریری درخواستوں پر بازاروں میں غیر معیاری چپس، مضر صحت مشروبات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں قواعد کی خلاف ورزی پر مختلف غذائی اشیاء کی کئی دکانیں، فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹ سیل کرنے کے علاؤہ نہ صرف بھاری جرمانے عائد کئے گئے بلکہ ان کی موقع پر وصولی بھی یقینی بنائی گئی کے پی فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر یہ کاروائیاں بریکوٹ، بابوزئی، خوازہ خیلہ اور بحرین سمیت سوات کی مختلف تحصیلوں میں کیں جن کے دوران بازاروں اور سکول و کالجز کے اطراف میں غیر معیاری چپس اور مشروبات ضبط کرکے لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے وصول کئے گئے درایں اثناء کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے واضح کیا ہے کہ عوام کو پاک و صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت اور معاشرے سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اتھارٹی اپنے حصے کی ذمہ داری بطریق احسن سرانجام دینے کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے اور اس کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دن رات کے امتیاز سے بالاتر ہو کر غذائی مراکز کی چیکنگ کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران برآمد کردہ بڑی مقدار میں جعلی مشروبات اور غیر معیاری چپس کو تلف کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں دوبارہ زیراستعمال لانے کے امکانات کو بھی مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
سوات میں عوامی شکایات پر حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری
