پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی قیادت نے صوبے میں جیالوں کو متحرک کرنے اور پارٹی کو منظم بنانے کیلئے تمام اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بھی ہونگے پارٹی کی صوبائی قیادت آج پہلا دورہ سوات کا کر رہے ہیں جس میںکارکنوں کو متحرک کرنے، تنظیمی امور بلدیاتی اانتخابات کے حوالے سے پارٹی سرگرمیاں شروع کرنے پر مشاورت کی جائے گی پارٹی کو منظم فعال بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کیا جائے گا۔صوبائی صدر ہمایون خان نے ضلعی عہدیدار وںکو ہدایت کی ہے کہ پارٹی تنظیموں کو یونین کونسل وارڈ سطح پر جلد از جلد مکمل کیا جائے، عہدیدار اور کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریوں کا آغاز کریں صوبہ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کیا جائے گا اس سلسلے کارکنان گھر گھر مہم شروع کریں گے۔
پیپلزپارٹی پختونخواکی قیادت آج سوات کادورہ کرے گی













