سوات(مارننگ پوسٹ)ہم پر حملہ کرنے والوں کو کیوں چھوڑ دیا؟ مینگورہ پولیس سٹیشن پر خواجہ سراوں کا حملہ اینٹوں اور پتھروں کی بارش، جوابی کاروائی پر پولیس کا لاٹھی چارج دودرجن سے زائد خواجہ سراوں کو تھانے میں بند کردیا۔ مینگورہ پولیس تھانڑے پر درجنوں خواجہ سراوں نے ہلہ بول دیا پولیس کی طرف سے گیٹ بند کرنے اور لاٹھی چارج پر خواجہ سرا مشتعل ہوگئے۔ مینگورہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراعالم نے میڈیا کو بتایاکہ ان پر پچھلے رات کو معلوم افراد جن کا تعلق کانجو اوراوڈیگرام سے ہے نے فائرنگ کی تھی اور ایک خواجہ سرا کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی تھی جس پر انہوں نے مینگورہ تھانے میں رپورٹ درج کرادی تھی مگر آج پولیس نے ملزمان کو چھوڑ دیا۔ وہ اس پرچے کے بارے میں معلومات کے لئے مینگورہ تھانے آئے تھے جس پر ایس ایچ او انورخان کی حکم پر دیگر پولیس والوں نے ان پر لاٹھی چارج کی اور ان کو تھانے کے اندر جانے نہیں دیا اس پر ان کے ساتھی مشتعل ہوئے اور تھانے پر پتھراوں کردیا۔پولیس نے ہمارے چار ساتھیوں کو اب بھی گرفتارکرلیاہے۔ ہم کہاں جائیں کس سے فریاد کریں۔ پولیس نے میڈیا کوبتایاکہ ان کے پرچے پر ملزمان گرفتارکردیاگیاتھامگر عدالت نے ان کو ضمانت پر رہاکیاہے جس پران کا کوئی قصور نہیں۔ بعدمیں خواجہ سراوں اور پولیس کے درمیان مزاکرات ہوئے اور خواجہ سراوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔