سوات(مارننگ پوسٹ) مٹہ بہادر بانڈہ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوکمروں پر مشتمل گھر تباہ متعدد مویشی ہلاک، تفصیلات کے مطابق مٹہ کے دور دراز علاقے بہادر بانڈہ میں طالمند نامی شخص کے گھر پر آسمانی بجلی گرگئی جس کی باعث گھر میں آگ لگ گئی اس وقت گھر میں ایک خاتون اور دوبچے موجود تھے خاتون نے گھر سے بھاگ کر جان بچائی جبکہ دوردراز علاقہ ہونے کے باعث لوگ امداد کے لئے وقت پر نہ پہنچ سکے جس کی باعث نو کمروں پر مشتمل گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھ مویشی خانہ جن میں دو بھینس، دو بچھڑے، دو گائے اور ایک بکری جل کر ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ گھر میں موجود تمام قیمتی سامان بھی جل گیا ہیں۔ علاقے کے مکینوں کا کہناہے کہ متاثرہ شخص کے امداد کے لئے تاحال کوئی سرکاری امدادی ٹیم روانہ نہیں کی گئی ہے۔