سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش موسم خوشگوار، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سوا ت کے مرکزی شہرمینگورہ، سیدوشریف اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادہار بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوا۔ سوات میں پچھلے پندرہ دنوں سے موسم گرم ہواتھااورعلاقے میں پانی کی کمی بھی ہورہی تھی بارش کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوارہوگیاہے اورلوگوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات نے پیر کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ظاہرکیاہے۔