سوات (مارننگ پوسٹ) سوات گراسی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جانے والہ پہلا مغفور جان طوطا مرحوم چمپین شپ اختتام پزیر ہوگیا ،فائنل میچ شروع ہوا تو دونوں ٹیموں ینگ مین امانکوٹ بمقابلہ مانیرئی ایف سی صوابئی نے ایک دوسرے پر گول کرنے کے لئے کئی تابڑ توڑ کوششیں کیں جس کے بعد کھیل کے پہلے ہاف میں ینگ مین امانکوٹ نے گول کرکے مقابلہ 1-0 کردیا اسطرح دوسرے ہاف میں صوابئی کے ٹیم نے میچ کے آخری چند منٹ میں گول کرکے مییچ 1-1 سے برابر کردیا جس کے بعد پلنٹی کیکس کی بجائے ینگ مین امانکوٹ کی ٹیم نے مانیرئی فٹبال کلب صوابئی کی ٹیم کو فائنل میچ کا ونر قرار دیں دیا، تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی سوات ڈیڈک چیر مین فضل حکیم تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلا اور پسند کیا جانے والہ کھیل ہےاور میں خود بھی فٹبال ٹیم کا کپٹن رہا ہو، فٹ بال میں سوات کے کھلاڑی بہتر کھیل پیش کر رہے ہیں ،ٹورنامنٹ آگنائزز کا شکریہ ادا کرتا ہو کہ انہوں نے اتنا بڑا ٹورنامنٹ سوات میں کروایا،آآخر میں ونر اور رنر ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی