سوات (مارننگ پوسٹ) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے فوکل پرسن جہانگیر خان ترین، وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان اور خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت،لائیوسٹاک و فشریز محب اللہ خان نے تحصیل مٹہ کے دور افتادہ اور سیاحتی علاقے سلاتنڑمیں مدین کی طرز پر دوسرے بڑے ٹراؤٹ فش ہیچری فارمز کا باضابطہ باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت زرعی ایمرجنسی پروگرام پاکستان کے تحت اربوں روپے کے پروگرام شروع کردیئے ہیں جس میں دو ارب روپے سوات میں فشریز کی پیداوار پر خرچ کررہے ہیں جس سے آنے والے وقت میں زمیندار طبقہ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور خود کفیل بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں پاکستان کو زرعی ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں 72 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک اور فشریز نے مزید کہا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی ذاتی دلچسپی کی بنا پر 400 فش فارمز قائم ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں پہلے 100 میٹرک ٹن ٹراؤٹ فش کی پیداوار تھی اور اب یہ پیداوار 400 میٹرک ٹن تک پہنچ چکی جسکو ہماری حکومت مزید بڑھائیگی فش ہیچریوں کے قیام سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے گے اور اس کے ساتھ اس سے زمیندار طبقہ بھی بہت مستفید ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹراؤٹ فش کو زندہ رہنے کیلئے ٹھنڈا پانی بہت ضروری ہے اور یہ ٹھنڈے پانی میں بہت جلد افزائش نسل کرتے ہیں جس کیلئے سوات کا علاقہ اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہ کہ فش ہیچریوں کے قیام سے ملکی معیشت بہت بہتر ہوگا اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔
سوات میں دوسرے بڑے نئے ٹراؤٹ فش ہیچری فارمز کا افتتاح
