پشاور ( )حکومت نے نچلی سطح پر فن وثقافت کے فروغ اورثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے باقاعدہ طورپر ڈویژنل اور اضلاع و تحصیل کی سطح پر108آسامیوں کی منظوری دیدی ہے ان آسامیوں پر خالصتا ًعارضی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی حکومت نے نچلی سطح پر فن وثقافت کو فروغ دینے اور ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے اضلاع کی سطح پر انکی موثر مانیٹرنگ کا طریقہ کار بھی طے کرلیاگیا اس سلسلے میں گزشتہ دنوں باقاعدہ طورپر ڈویژنل سطح پر ڈویژنل کلچر آفیسر ٗنائب قاصد ٗڈویژنل انٹرنیز اور ضلعی پروگرام انٹرنیز کی آسامیوں کی منظور ی دیدی گئی ہے ڈویژنل سطح پر چھ ڈویژنل کلچر آفیسر ٗچھ نائب قاصد ٗ18ڈویژنل انٹرنیز اور 78ضلعی پروگرام انٹرنیز بھرتی کئے جائیں گے جن ڈویژن میں سرکاری عمارات موجود ہو وہاں پر ڈویژنل کلچر آفیسر ٗ ڈویژنل انٹرنیز تعینات کئے جائیں گے جبکہ اضلاع میں تحصیل سطح پر انٹرنیز تعینات کئے جائیں گے ان آسامیوں پر بھرتیوں کے بعد نہ صرف اضلاع کی سطح پر فن وثقافت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ نچلی سطح پر رچ پراجیکٹ کے تحت تیسرے مرحلے میں شروع ہونیوالی سرگرمیوں کا موثر مانیٹرنگ کی جاسکے گی اور اضلاع کی سطح پر فن وثقافت کے فروغ کے حوالے سے ایک کلچر ڈیٹا بیس بھیآسانی کے ساتھ تیار کیا جاسکے گا ۔