سوات(مارننگ پوسٹ)اے این پی سابق ناظم گلکدہ ریاض خان کو پی کے چار کے لئے موزوں ترین امیدوار ہے ان کو ٹکٹ دیاجائے، فضل الرحمان لالا، تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر پانڑ ، گلکدہ فضل الرحمان لالا نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اے این پی کے درینہ کارکن اور سابق ناظم گلکدہ ، پانڑ ریاض خان پی کے سوات 4کے لئے انتہائی موزون امیدوار ہے ۔ موصوف نے عوامی نیشنل پارٹی کے لئے بہت قربانیاں دی ہے اور علاقے میں ان کا بہت زیادہ اثر رسوخ ہے اس لئے عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی وفد سوات کے حلقہ پی کے چار سے ان کو ٹکٹ دینا چاہئے انہوں نے مزید کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز کا ریاض خان پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے جیت کے لئے تہہ دل سے کوشش کرینگے ۔