پشاور:ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے پر صوبے کے مختلف تدریسی ہسپتالوں میں28ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو جاری شوکاز نوٹس کے جواب پر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے آخری وارننگ کے طور پر22ڈاکٹرز پر پابندی لگاتے ہوئے انکیتربیت ایک سے 6ماہ تک عرصہ کیلئے معطل کردی ہے اور6ڈاکٹرز کو انکے جوابات کے مطابق الزامات سے بری کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سی پی ایس پی کی جانب سے فیلو شپ ٹریننگ سے ایک ماہ سے زائد عرصہ سے غیر حاضر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کے احکامات پرجن28ٹی ایم اوز کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھیجے گئے تھے ان کے جوابات کے تناظر میں گزشتہ روز ہڑتالی ڈاکٹر کیلئے سزا اعلان کردی گئی ہے اس حوالے سے جاری فہرست کے مطابق6ٹی ایم اوز ڈاکٹر ارشاد، ڈاکٹر آفتاب انور، ڈاکٹر صاحب خان، ڈاکٹر عماد علی شاہ، ڈاکٹر محسن ایاز اور ڈاکٹر اظہار کو انکے جوابات کی روشنی میں الزام سے بری کردیا گیاہے جبکہ8ٹی ایم اوز ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی، ڈاکٹر سلطان گل، ڈاکٹر حمید اللہ، ڈاکٹر عباس علی خان، ڈاکٹر محمد طارق عزیز، ڈاکٹر شبیر علی، ڈاکٹر محمدسلیم اور ڈاکٹر اکرام کی ایف سی پی ایس یعنی فیلوشپ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے تحت پی جی ایم آئی میں جاری تربیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق ہڑتال کے الزام پر5ٹی ایم اوز ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر اعجاز اقبال، ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر محمد کاشف اور ڈاکٹر سعادت داوڑ کی تربیت 2ماہ کیلئے معطل اور 7ٹی ایم اوزڈاکٹر محسن زمان، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر طاہر یوسفزئی، ڈاکٹر ثناء اللہ،ڈاکٹر فیصل بارکزئی، ڈاکٹر شمس العارفین اور ڈاکٹر فہیم اللہ کی تربیت 3ماہ کیلئے معطل کردی گئی ہے اسطرح2ٹی ایم اوز ڈاکٹر نجیب اللہ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان ڈاکٹر حضرت اکبرکی تربیت6ماہ کیلئے معطل کردی گئی ہے مذکورہ تمام اٹھائیس ڈاکٹرز کو حتمی خبرداری کے نوٹس بھی دیدئیے گئے ہیں۔