سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کانجو میں بارہویں جماعت کی طالبہ کو مزید تعلیم پر گولی مار کر قتل کردیاگیا، ملزفرار والد کا حکومت سے انصاف مانگنے کا مطالبہ، تفصیلا ت کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں تین ماہ قبل شادی ہونے والی بارہویں جماعت کی طالبہ ثناء گل کابہمانہ قتل کردیاگیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد حضرت حسین کے رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے، مقتولہ بارہویں جماعت کی طالبہ تھی جس نے گیارہویں کلاس میں اے ون نمبروں کے ساتھ پاس کیاتھا۔ وہ مزید پڑھنا چاہتی تھی مگر ان کے شوہر اور مبینہ قاتل انس کو ان کی مزید پڑھائی منظورنہیں تھی جس پر نئی نویلی دلہن کو گولی مار کر قتل کردیا، پولیس کے مطابق ان کو ایک روز بعد اطلاع ملی ملزم نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کیاتھا اورکھڑکی کے راستے فرار ہواہے، ملزم فرانس کی شہریت رکھتاہے اور اتوار کی روز ان کی واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہے۔ پولیس ایس ایچ او غنی الرحمان کے مطابق تمام ائرپورٹس کو ملزم کے بارے میں اطلاع دی جاچکی ہے۔ مقتولہ کے والد حضرت حسین نے میڈیاکوبتایاکہ وہ مرغیوں کا کاروبار کرتاہے اور بچی کی تعلیم پر اب تک لاکھوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ ایک پرائیویٹ کالج کو ایڈاونس میں ایک لاکھ پندرہ ہزارروپے فیس بھی ادا کرچکاہے ان کے مطابق بچی انتہائی قابل اور محنتی تھی اور ڈاکٹربننا چاہتی تھی مگرظالم شوہر نے ان کو قتل کردیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ملزم کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی کسی کی بیٹی کو قتل نہ کریں۔
سوات،بارہویں جماعت کی طالبہ کو مزید تعلیم پر گولی مار کر قتل کردیاگیا
