سوات(نامہ نگار)فضا گھٹ کے قریب کھیتوں سے خاتون کی ذبح شدہ نعش برآمد ،پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے تفتیش شرو ع ،تفصیلات کے مطابق فضا گھٹ کے قریب کھیتوں سے ذکیہ نامی خاتون کی مبینہ طورپر ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس زرائع کے مطابق خاتون کے قتل میں اُن کا بھائی حمیداللہ ولد روح الدین نے مبینہ طورپر ملوث ہوسکتا ہے زرائع کے مطابق خاتون اور اُس کے بھائی کے مابین اکثر اوقات گھریلوں جھگڑے ہوا کرتے تھے اور گزشتہ رات بھی جھگڑا ہوا تھا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں اور تفتیش شروع کردی۔فضا گھٹ کے قریب موٹر کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق فضاء گھٹ بائی پاس کے قریب نوجوان سیراج سکنہ چکیسر روڈ کراس کرتے ہوئے موٹر کار کے ٹکرسے جاں بحق ہوا ایکس سالہ نوجوان ایک روز قبل کراچی سے سوات پہنچ گیاتھا جوکہ محنت مزدوری کے لئے گیاتھا ۔اس طرح مالم جبہ زیر تعمیر روڈ پر پہاڑی تو دہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق مالم جبہ کے زیر تعمیر روڈ پر کام کے دوران پہاڑی تودہ اگرا جس کے زد میں ایک مزدور خیروز خان سکنہ کمر اشاڑے جاں بحق ہوگیا۔
سوات :مختلف واقعات میں خاتون قتل دو افراد حادثات میں جاں بحق
