سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما و منتخب ضلعی کونسلر حیات خان آف قلاگے کو محکمہ اینٹی نارکاٹکس خیبر پختونخواہ نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور یونین کونسل قلاگے سے منتخب ضلعی کونسلر حیات خان کو اینٹی نارکاٹکس فورس خیبر پختونخواہ نے چھاپہ مارکر قلاگے سے گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ کبل پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام تھا جن کو مزید تفتیش کے لئے پشاور منتقل کردیاگیاہے۔ موصوف پر اس سے قبل بھی کبل پولیس نے ہاتھ ڈالا تھا مگر پی ٹی آئی کے بااثر سیاسی لوگوں کے مداخلت پر متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کرکے ان پر کیس کو گول مول کردگیا۔ اب اعلی حکام کے خصوصی ٹیم کے دستے نے ان کو گرفتارکردیاہے۔ حیات خان کے بھائی امانت خان نے رفتاری کی تصدیق کردی ہے۔