پولیس کے بی اے پاس کانسٹیبل افسروں کیلئے درد سر بن گئے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ NTSٹیسٹ متعارف کرائے جانے کے بعد جب میرٹ پر کانسٹیبلوں کی بھرتی کی گئی تو ان میں اکثریت میٹرک کی مطلوبہ قابلیت سے زیادہ تعلیم یافتہ تھی اور اسکا میڈیا میں خوب چرچا بھی کیا گیا لیکن بہت جلد پولیس افسروں کو پتہ چلا کہ ایک بی اے پاس کانسٹیبل کو بندوق پکڑا کر اس سے سنتری کی ڈیوٹی لینا کتنا مشکل کام ہے کیونکہ یہ لوگ خود کو تعلیم یافتہ اوردوسروں سے افضل سمجھتے تھے اور اسی وجہ سے کانسٹیبل کی روایتی ڈیوٹی کرنا انکے لئے حد درجہ مشکل ہے ۔ان افسروں نے بتایا کہ کانسٹیبل پولیس کی بنیادی اکائی ہے اور پوری فورس میں سب سے سخت کام کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل ہی انجام دیتے ہیں جن میں سردی گرمی اور دن رات ناکوں پر کھڑے ہوکرڈیوٹی ادا کرنا شامل ہے لیکن اس مقصد کے لئے پڑھے لکھے کانسٹیبل موزوں نہیں ہیں۔
پختونخواپولیس کے بی اے پاس کانسٹیبل افسروں کیلئے درد سر بن گئے
