شانگلہ: بابائے شانگلہ کے نام سے مشہور سید فرین خان نے بیٹے سدیدالرحمان نے خاندان اور اپنے ورکروں سمیت پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت اختیار کر لی ہے۔ سدیدالرحمان 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے اور دونوں مرتبہ کم ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے دونوں سیاسی رہنمائوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی تاہم وہ پارٹی میں با ضابطہ شمولیت کا اعلان 29 ستمبر کو شانگلہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے زیرِ صدارت شمولیتی جلسے میں کرینگے۔ سابق صوبائی وزیر عبدالمنعم، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما نواز محمود، وقار خان، انجنئیر تواب خان اور دیگر کارکنان بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔ شوکت یوسفزئی نے سید فرین خان اور سدیدالرحمان کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیاہے سید فرین خان اور سدیدالرحمان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی پالیسیوں اور حکومت ہر اعتماد کا اظہار کیا اور ہمیشہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔علاوہ ازیںپاکستان مسلم لیگ ن کے شانگلہ سے سابق ضلع کونسلر اور معروف شخصیت نجیب اللہ نے اپنے خاندان اور ورکروں سمیت با قاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی سے اپنی رہائش گاہ میرہ شانگلہ میں ملاقات کے دوران سابق کونسلر نے اپنے شمولیت کا اعلان کیا ۔صوبائی وزیر نے پارٹی میں شمولیت پر نجیب اللہ کو پارٹی کی ٹوپی اور مفلر پہنایا اورانہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ شمولیتی پروگرام کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر حاجی عبد المنعم، صوبائی رہنما نواز خان، حاجی وقار خان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ سابق کونسلر نے وزیراعظم عمران خان اور صوبائی حکومت کے پالیسوں پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا۔