پیسکو میں 3ہزار 200 آسامیوں کیلئے ساڑھے سات لاکھ درخواستیں موصول ہو گئی ہے پیسکو میں مختلف عہدوں کی بھرتیوں کے لئے ساڑھے سات لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کے بعد اس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہیں سنٹرل قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی رپورٹ کے مطابق پیسکو میں گزشتہ سال بجلی چوری میں گریڈ 17اور 18کے آٹھ افسران کو نوکریوں سے نکالا گیا ڈی آئی خان میں دو ترسیلی لائنوں کو تنصیب سے آئندہ موسم گرما میں خیبر پختونخوامیں ریلیف ملے گا ۔گرڈ سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور ترسیلی لائنوں کی بہتری سے سسٹم میں بہتری آ جائیگی رپورٹ کے مطابق پیسکو میں مالی سال 2018-19میں ایچ ٹی فیڈر کے 17کام مکمل کئے گئے ہیں ان کاموں پر 25کروڑ 67لاکھ روپے کا خرچہ ہو ا ہے گزشہ مالی سال میں سترہ نئے فیڈرز مکمل کئے گئے ہیں اور رواں مالی سال میں ستر فیڈرز پرکام مکمل کیا جائے گا
پیسکو میں 3200 خالی آسامیوں کیلئے ساڑھے سات لاکھ درخواستیں موصول،چھان بین شروع
