سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پولیس نے گلکارہ ثناء خان سواتی کے قاتل کوگرفتارکرے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سٹی ڈی ایس پی مینگورہ ظاہر شاہ نے مینگورہ تھانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 30اگست کو مینگورہ محلہ بنڑمیں سولہ سالہ گل کارہ ثناء خان کو ان کے اپنے بھائی قاسم نے غیرت کے نام پر قتل کیاتھا اور فرار ہوگیاتھا پولیس نے انتھک محنت اور مختلف ذرائع سے ملزم کو پنجاب کے شہر فیصل اباد سے ملزم قاسم کو گرفتارکرلیاہے ملز م نے اقرار جرم بھی کرلیاہے اور ان کو عدالت میں پیش کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ 30اگست کو سولہ سالہ فنکارہ ثناء خان کو ان کے بھائی نے اس وجہ سے قتل کیاکہ ان کو رنج تھاکہ ان کی بہن ناچ گانے کا کام کرتی ہے ا س پرانہوں نے اپنے بہن کو چھریوں کی وار کرکے قتل کردیا اور پنجاب کے علاقے فیصل آباد فرار ہوگیا۔ ملزم کے والد پنجاب میں ایک نامی گرامی زمیندار ہے جس نے سوات سے شادی کی تھی۔
گلکارہ ثناء خان سواتی کا قاتل گرفتار، میڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا
