سوات(مارننگ پوسٹ)کشمیریوں کی خود اردیت کے حق میں ہے، پاکستان اور بھارت کھبی جنگ نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی نے چھ سالہ حکومت میں کوئی کام نہیں کیا، ایمل ولی خان، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایم ولی خان نے مینگورہ رحیم آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے چھ سالہ صوبائی حکومت میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کیاہے انہوں نے خود کرپشن کی عوام کو مہنگائی اور ناامیدی کے سیوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ نااہل لوگوں کے ہاتھ میں اختیار ہے جس کی وجہ سے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوچکاہے۔ انہوں نے کشمیر پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کشمیروں کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیاجائیں کشمیری اگر پاکستان کے ساتھ رہناچاہتے ہیں یاانڈیاکے یا آزاد خودمختیار یاست فیصلہ اقوامتحدہ کے قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کی جنگ نہیں ہوسکتی۔ دنوں طرف مفادات کی سیاست ہورہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایاکہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کردیاہے اب صرف ڈرامہ بازیاں ہورہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل رحمان کے ساتھ اسلام اباد لانگ مارچ کے حق میں تاحال پارٹی نے فیصلہ نہیں کیاہے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے۔ ہر صورت میں جمہوریت کا جاری رہناچاہیں ان کی پارٹی کھبی بھی غیر جمہوری قوتوں کی حمایت نہیں کرتی، موجود حکومت ویسی ہی گر چکی ہے اگر اسلام آباد کو بند کردیاگیا تو جمہویت کی بساط لپیٹی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی شکست کی خوف سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرپارہے ہیں کیوں کہ ان کو معلوم ہے کہ نادیدہ قوتین بلدیاتی انتخابات میں ان کی مدد نہیں کرسکتی۔انہوں مزیدکہاکہ عوامی نیشنل پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ان کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔
سوات:کشمیریوں کی خود اردیت کے حق میں ہے، پاکستان اور بھارت کھبی جنگ نہیں کرسکتے،ایمل ولی خان
