صوبائی اکائونٹنٹ جنرل عبدالحمید پاشانے کہاہے کہ ہمارے لئے انتہائی خوشی کامقام ہے کہ جوسرکاری ملازم ریٹارئرڈہوجاتاہے اسے اسی ماہ پنشن کی 65فیصدرقم اس کے اکائونٹ میں پنشن کارڈکے ذریعے منتقل کردی جائیگی،پہلے سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے بعددستاویزات کی تیاری میں طویل عرصہ صرف ہوتاتھاجس کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو یوٹیلیٹی بلز سمیت دیگر گھریلوں اخراجات کیلئے پریشانی کاسامنا ہوتاتھالہٰذاوفاقی حکومت نے پنشن فارم میں درکار دستاویزات پرکافی غور وخوض کیااور بالآخرپنشن فارم کوآسان بنانے کے بعدپنشنرزکولمبی لمبی قطاروں، دھوپ اوربارش سے نجات دلانے کیلئے بلاواسطہ پنشن اکائونٹ سسٹم لاگوکردیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے AGآفس پشاورمیں بحیثیت مہمان خصوصی پنشنرزمیں پنشن کارڈزاورسرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل (سب آفس)پشاور ساجد خان بھی موجودتھے۔عبدالحمدپاشانے کہاکہ اکائونٹنٹ جنرل مزید کہاکہ AGآفس میں پنشنرز کی سہولت کیلئے ایک سنٹرقائم کیاجارہاہے جس سے ملازم کو پنشن کی ادائیگی،جی پی فنڈوغیرہ کی ادائیگی میں سہولت کے علاوہ دیگر معلومات میسرہوں گی۔انہوںنے کہاکہ پنشنرزکارڈسسٹم خیبرپختونخوامیں قائم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ خط وکتابت جاری ہے اور قبائلی اضلاع میں76ہزارملازمین کاڈیٹاحاصل کرلیاگیاہے۔