مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے مریم نواز شریف کے حق میں فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی اقتدار کو سیاسی مخالفین سے انتقام کیلئے استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بے گناہ شہری پولیو اور ڈینگی سے وفات پا رہے ہیں اور عمران نیازی سیاسی مخالفین کی جیلوں سے اے سی اکھاڑنے میں مصروف ہے،الیکشن کمیشن کی آزادی اور غیر جانبداری قومی مفاد میں ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کے علاوہ صدر اور وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں زیر سماعت مقدمات میں پیش رفت کرے،قوم چاہتی ہے کہ نواز شریف کو بھی انصاف ملے، ان کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات ختم کئے جائیں۔
مریم نواز کے حق میں فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہو،امیر مقام
