سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں قومی کھیل ہاکی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیئ۔ کھلاڑی کی حکومت ہونے کے باوجود سوات مینگورہ شہر کے اکلوتے ہاکی گراونڈ کی حالت جوں کی توں ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کےگراونڈ میں دو بار آسٹرو ٹرف کی منظوری دینے کے بعد بھی اس پر کوئی کام شروع نہ ہوسکا اور چینجنگ روم بھوت بنگلے کے مناظر پیش کر رہا ہے۔ اور رہی سہی کسر گراونڈ میں ایک ماہ لگی سر کس میلے نے پوری کردی ہے گراونڈ میں جگہ جگہ پر بڑے بڑے کھڈے کھودے گئے ہے جس نے گراونڈ کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،نوجوان کھلاڑیوں نے گراونڈ میں گیم کھیلنا بند کردیا ہے اور فٹنس کیمپ جو 21 ستمبر کو شروع ہورہا ہے وہ بھی ہاکی گروانڈ سے کرکٹ گروانڈ منتقل کردیا ہے
کہنے کو تو ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے مگر اس کے معیار میں گراوٹ کی نشانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سوات کے فارم ہاکی گراونڈ کی خستہ حالی ایسی کہ مٹی سے پورا علاقہ گردوں غبار میں ڈوب جاتا ہے۔
ملک میں کھلاڑی یعنی عمران خان کی حکومت آنے پر بہتری کی امید تو جاگی مگر اب وہ بھی دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی اب نچلی درجے تک آپہنچی ہے۔ مینگورہ شہر کے اکلوتے ہاکی گراونڈ کا برا حال اس کھیل کے بگڑے حالات کا منہ بولتا ثبوت ہے