سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) کے زیر اہتمام سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ دوسرے روز بھی جاری رہا ورکشاپ کیپرا اور عالمی بینک (ایم ٹی ڈی ایف) کے اشتراک سے فضا گٹ سوات کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اس اہم تربیتی پروگرام کے دوسرے روز کیپرا ایکٹ، رولز، پروکیورمنٹ پراسس، سٹینڈرڈ بڈنگ ڈاکومنٹس اور مالی نظم وضبط کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے بروقت حل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ورکشاپ میں بونیر اور ملاکنڈ اضلاع کے مختلف محکموں بشمول ڈی سی آفسزکے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تربیتی ورکشاپ کا مقصد سرکاری محکموں اور اداروں میں مشینری کی خریداری، خدمات کے حصول اور ترقیاتی ٹھیکوں کے اجراء میں شفافیت اور قواعد وضوابط کی پاسداری یقینی بنانا ہے کیپرا صوبہ بھر میں اضلاع کی سطح پر اس قسم کے ورکشاپس منعقد کررہا ہے ورکشاپ کے شرکاء نے تربیتی پروگرام میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا، مختلف سوالات کئے اور مختلف تجاویز بھی پیش کیں تین روزہ ورکشاپ جمعہ 20 ستمبر کی شام تک جاری رہیگی۔