سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کے اہم ترین منصوبے کا افتتاح کرکے پوری دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور قوموں کی خوشحالی چاہتا ہے پاکستان تحریک انصاف واحد حکومت ہے جو ملک کو ترقی پر لے جانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے وہ اپنے حجرہ مکانباغ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے مختلف قومی معاملات پر ان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ بعض تجاویز بھی پیش کیں اس موقع پر لوگوں نے چیئرمین ڈیڈیک کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے بھی اگاہ کیا جنہیں چیئرمین ڈیڈیک نے انتہائی غور سے سنا اور انکے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطے کرکے حل بھی کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو جب بھی موقع ملا انہوں نے اس صوبے کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے علاوہ کسی نے بھی پختونوں کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں جتنا اُن کا بس چلا قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا انہوں نے کہا کہ آج ہم عوامی نمائندے جس مقام پر ہیں وہ عوام کی بدولت ہی ہیں جنہیں ہم کبھی نہیں بھولیں گے انہوں نے یقین دلایا کہ ہماری حکومت عوامی خدمت میں کوئی کمی نہیں لائے گے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ سوات کے حلقہ پی کے 5 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور نت نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،فضل حکیم
