سوات(مارننگ پوسٹ ) مینگورہ شہر میں فحاشی پھیلاتے خواجہ سراؤں کے خلاف علماء اور عمائدین علاقہ کا احتجاج، مظاہرین جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے پریس کلب پہنچ گئے، جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل وہاب، فضل اللہ ایڈووکیٹ، مفتی حمید اللہ، مفتی فرمان اللہ، چیئرمین شاہدرہ ون عظمت علی، اعجاز خان اور دیگر نے کہا کہ مینگورہ شہرمیں خواجہ سراؤں نے فحاشی کا بازار گرم کر رکھا ہے جو نہ یہاں کی روایات کے خلاف ہے بلکہ دین اسلام میں بھی جائز نہیں، انہوں نے کہا کہ اس فحاشی سے ہمارے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جائے، سوات میں جتنے بھی خواجہ سراء ہیں ان کا میڈیکل کیا جائے جس سے مصنوعی خواجہ سراؤں کو رخصت کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کیا جائے، انہوں نے کہاکہ پیدائشی خواجہ سراؤں کیلئے دارالامان اور یتیم خانوں جیسے ادارے قائم کئے جائیں تاکہ ان کی ضرورت پوری ہوسکے، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں خواجہ سراء عورتوں کے لباس میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں جس سے یہاں کے نوجوان گمراہی کی طرف راغب ہورہے ہیں جسکی روک تھام کی جائے اور ہمارے نوجوانوں کو گمراہی سے بچایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مینگورہ شہر کو فحاشی سے پاک کیا جائے اور ہمارے مطالبات پر عمل دردآمد کیا جائے بصورت دیگر ہم پورے سوات کے عوام کو سڑکوں پر لائیں گے اور اس فحاشی کو ختم کرنے تک احتجاجی جاری رکھیں گے۔