سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں غیر مقامی خواجہ سراؤں کی ضلع سے بے دخلی کی خبر مارننگ پوسٹ نیوز میں شائع ہونے پر وزارتِ انسانی حقوق نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی۔ گذشتہ روز مینگورہ تھانہ میں ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کی زیر صدارت ایک جرگہ ہوا تھا جس میں سیاسی نمائندے اور خواجہ سراؤں کی تنظیم کے صدر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جرگہ نے فیصلہ کیا تھا کہ سوات میں مقیم 60 کے قریب غیر مقامی خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی مقامی افراد پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی کہ مقامی لوگ ان خواجہ سراؤں کو اپنی عمارتیں نہیں دیں گے۔ اس جرگہ میں خواجہ سراؤں کا خواتین کے کپڑوں میں بازاروں میں گھومنے پر پابندی کا فیصلہ بھی کیاگیا تھاجس پر وزارتِ انسانی حقوق نے نوٹس لیتے ہوئے تحریری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سوات غیر مقامی خواجہ سراؤں کی ضلع سے بے دخلی پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسے رپورٹ طلب
