سوات       (مارننگ پوسٹ)     پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام سیدوشریف اسپتال کے مین گیٹ کے سامنے ڈی ایچ کیو اسپتال کے خاتمے کے خلاف دھرنادیاگیا جس میں اے این پی کے واجدعلی خان اورفضل معبود بابو،پیپلزپارٹی کے اقبال حسین،ہوٹلز ایسوسی ایشن کے حاجی زاہد خان اور جماعت اسلامی کے یوسف علی خان نے بھی شرکت کی۔ دھرنے کی قیادت پختونخوا میپ کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود خاد نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر ڈی ایچ کیو اسپتال کے خاتمے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ محمودخان سے سیدومیڈیکل کالج کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دینے اور ڈی ایچ کیو اسپتال کی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں دھرنا مشران نے ڈپٹی کمشنر سوات اور ایم پی اے فضل حکیم سمیت اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کئے جس میں ایم پی اے فضل حکیم نے دسمبر تک کی مہلت مانگ لی اور وعدہ کیا کہ وہ نوٹیفکیشن لاکر رہیں گے، جس پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔