سوات(مارننگ پوسٹ) مال مفت دل بے رحم ،سوات سپورٹس فنڈ میں بد عنوانیوں اور گھپلوں کا انکشاف،سرکاری خزانہ سیر سپاٹو پر لٹا دیا گیا،ہاکی فنڈز سے غیر متعلقہ لوگوں کو سری لنکا کی سیر کرائے گئئ،خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ،سر کاری خرچے پر غیر متعلقہ لوگ سری لنکا میں خوب مزے اڑا رہے ہیں،کوئی پر سان حال نہیں،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سوات سپورٹس فنڈ کے حوالے سے زیر گردش اطلا عات کے مطابق سابق ضلعی حکومت میں چیئر مین سہورٹس کمیٹی،ضلعی سپورٹس آفیسرز کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے سپورٹس فنڈز اور خصوصی ہاکی کے لئے مختص فنڈز میں مبینہ طور پر گھپلے کئے گئے ہیں جس کے وجہ سے سر کاری خزانے کو لکھوں کا ٹیکہ لگایا گیا ہے،اس حوالے سے مزید سنسنی خیز انکشاف منظر عام پر آئینگے