سوات(مارننگ پوسٹ) سوات بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابنیہ نے حلف اٹھا لیا،اس حوالے سے سوات کی ضلعی کچہری میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پشاور ہائ کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس محمد غضنفر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوے جسٹس غضنفر نے کہا کہ بار اور بینچ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ بے راہ روی کو راہ راست پر لائیں،یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس سے لوگ انصاف کی توقع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں مکمل جمہوریت ہے ،منتخب کابینہ اور اپوزیشن ایک ہی پیج پر ہے ، اس موقع پر نو منتخب صدر اختر منیر ایڈوکیٹ نے کہا کہ وکلاء کی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والا وقت یہ ثابت کرے گا کہ وکلاء نے جو فیصلہ ان کے حق میں دیا ہے وہ درست ہے ، سوات بار ایسی ایشن کے نائب صدر سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری جدوجہد وکلاء کی حقوق کے حصول تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ہماری یہ بھی کوشش ہو گی کہ ہم سول سوسائٹی کے معیار پر پورا اتریں۔تقریب میں سوات بار کے خواتین وکلاء اور ججز نے شرکت کی۔