سوات (نامہ نگار) سوات پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، 3من اعلیٰ کوالٹی چرس اور دو کلو افیون برآمد ،ایک ملزم گرفتار ، ایس پی سوات خانخیل خان نے میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روز ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ لنڈی کوتل سے سوات کروڑوں روپے کی چرس سمگل کی جارہی ہے ، جس پر انہوں نے فوری طور پر کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے میری قیادت میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی ، جس میں ایس ڈی پی او مٹہ پیر سید خان ، ایس ایچ او سیف اللہ خان اور دیگر شامل تھے ، جنہوں نے بریم چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی ، اس دوران سفید ڈبل ڈور گاڑی ہائی لکس نمبرKS.9556سندھ کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے دوران 118888(ایک لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو اٹھاسی ) گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 1295گرام افیون برآمد کرکے ملزم خالد علی ولد عبدالصمد سکنہ کالج چوک مٹہ کو گرفتار کرلیا ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ حکام بالا کی خصوصی ہدایات پر منشیات سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے جس میں آج بڑی کامیابی ملی اور کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کی گئی ۔