سوات(نامہ نگار) صوبائی حکومت نے عدالتی فیصلے پر 60سال سے زیادہ عمر کے سرکاری ملازمین کو ریٹائر کر کے روخصت کردیا۔جبکہ اُن ملازمین کی کئی ماہ کے تنخواہیں بھی بند کردی گئی ہیں۔حکومتی اقدامات سے سوات کے حال ہی میں سینکڑوں ریٹائرد ملازمین کی تنخواہیں اور فنڈ بند ہونے سے ملازمین فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔حال ہی میں ریٹائرڈ ملازمین میں زیا دہ تر کلاس فورملازمین ہیں جو کئی ماہ تنخوا ہ بند ہونے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ملازمین کا کہنا کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے اُن کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہیں جبکہ اب اُن عمر مزید کسی کام کاج کی نہیں بلکہ یہی تنخواہیں اور فنڈ اُن کے بوڑھاپے کے واحد سہارہ ہے۔ ملازمین نے زیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کے بند تنخواہیں اور فنڈ کی جلد از جلد فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔