سوات(مارننگ پوسٹ)پختون قوم کیساتھ ظلم اور زیادتی ایک سازش کے طور پر ہو رہی ہے جبکہ پختونوں کو اپنے وسائل اور حقوق نہیں مل رہے ہیں۔سوات اور بونیر میں پھر سے دہشت گردی کے افواہیں چل رہی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مدین اور کالام میں ورکروں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا خیبر پختون خواہ میں جنگلی اراضیات پر حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ یہ قوم کی ملکیت ہے حکومت فی الفور یہ ارضیات قوم کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کو دریائے سوات کے کنارے تعمیر کیا جائے تاکہ غریب پختون عوام کے گھر مسمار نہ ہوں۔ جہاں بھی منصوبے بنائے جاتے ہیں پختون قوم پر ظلم کیا جاتا ہے اور یہ ایک منظم سازش کے طور پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں کوئی سرخ جھنڈا نہیں لہراتا مگر ہمارے صوبہ میں ہرقسم جھنڈے لہرائے جاتے ہیں لہذا میں اپیل کرتاہوں کہ پختون قوم متحد ہو جائے اور اپنے مٹی کے تحفظ اور آنے والے نسل کے تحفظ کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں اگر ہم متحد نہ ہوئے تو پختون قوم ختم تصور کی جائیگی ۔ایمل ولی خان نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ ملا کنڈ ڈویژن اور بونیر میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر انیوالے ہے حکومت اس پر توجہ دیں اور عسکری قیادت اپنا وعدہ پورا کریں اگر دہشت گردی شروع ہوئی تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
ملا کنڈ ڈویژن میں اگر دہشت گردی دوبارہ شروع ہوئی تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی،ایمل ولی خان
