(مارننگ پوسٹ)ضلعی انتظامیہ سوات نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایک اور احسن اقدام اٹھا لیا سیدو شریف کیجولٹی ہسپتال میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ لگا دیا گیا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کوروناوائرس سے بچاؤ و پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت سیدو شریف کیجولٹی ہسپتال کی داخلی راستے پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹ لگا دیا ڈپٹی کمشنر سوات نے اس موقع پر کہا کہ اس گیٹ کو داخلی دروازے پر نصب کرنے کا بنیادی مقصد اندرآنے والے ہر فرد پر آٹومیٹک طریقہ سے جراثیم کش سپرے کیاجائے گااس سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کے ذریعے ہسپتال میں آنے والے ہرفرد کی کلورونیشن ممکن ہوسکے گی انہوں نے اس موقع پر کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کو کورونا وائرس سے محفو ظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی تاہم عوام حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھروں سے غیرضروری طورپر نہ نکلیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں جہاں پر عوام کی زیادہ آنا جانا ہوں وہاں پر یہ واک تھرو گیٹ لگائیں گے۔
سیدو شریف کیجولٹی ہسپتال میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ قائم
