سوات   (مارننگ پوسٹ)   سوات کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران زیادتی کے دو واقعات سامنے آچکے ہیں پولیس کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں نو سالہ بچی دکان سے کچھ خرید رہی تھی کہ دو درندوں فہد اور ازمان بچی کو زبردستی ایک خالی مکان میں لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ پولیس کے مطابق دونوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور بچی کو طبی امداد اور میڈیکل رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گذشتہ روز بھی سوات کے علاقہ فتح پور میں دو درندوں نے دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔