سوات(نامہ نگار)ڈاکٹرز کی ملک گیر نمائندہ تنظیم کی انتخابات میں واضح برتری میں سوات کے سپوت ڈاکٹرسید نعیم اللہ نیورو فزیشن صدر جی ایس ڈاکٹر اسد نور مرزاآئندہ تین سال کے لئے منتخب ووٹنگ نو اگست رات سے ووٹنگ کا عمل شروع ہواجو کہ دس اگست دوپہرتک رجسٹرڈممبران نے آن لائن ووٹنگ میں حصہ لیاجس میں سات صدارت اور پانچ جی ایس عہدے کے لئے امیدواروں نے حصہ لیاتفصیلات کے مطابق میڈیکل یونیورسٹیز اعلی تعلیم یافتہ میڈیکل ڈاکٹروں کی واحد تنظیم ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے سالانہ انتخابات پرامن انداز میں مکمل ہوگئے ان انتخابات میں بڑی تعداد میں نو اگست کی رات سے چوبیس گھنٹے آن لائن پانچ ہزارسے زائد رجسٹرڈممبرز ڈاکٹروں نے ووٹنگ میں حصہ لیاجبکہ نتائج کا اعلان دس اگست دوپہر کیا گیاووٹنگ نتائج کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے صدارتی امیدوار ڈاکٹر سید نعیم اللہ نیوروفزیشن نیورولوجسٹ نے کل 1470ووٹ لے کر صدر منتخب جبکہ جی ایس امیدوارکے لئے ڈاکٹر اسر نورآرتھوپیڈک1780ووٹ لے کرمنتخب ہوگئے یاد رہے یہ تنظیم میڈیکل یونیورسٹیز کے ایم ڈی ایم ایس ایم ڈیز ڈپلومہ ایم فل تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کمیونٹی پر مشتمل ایک ملک گیر واحد تنظیم ہے جو پی ایچ ڈی اور میڈیکل یونیورسٹیز کی اعلی تعلیم کی بہتری کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کے ممبرزاندرون وبیرون ملک کثیر تعداد میں موجود ہیں ؎