سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کرپشن فری معاشرے کی تشکیل اولین ترجیح ہے، حقدارکوان کا حق دلانا میرامشن ہے، کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تحریک انصاف اور عمران خان کاوژن انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ نیابت میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اصل کام وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے کاتشکیل ہے، جو ہماری جدوجہد کاحصہ ہے اور اس مقصد کیلئے آخری حد تک جائیں گے، کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن کوبدنام کرے اورلوگوں میں غلط فہمیاں پیداکرنے والے عناصر کوعوام کی حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، خودکوعوام کی خدمت اورعوام کی ان کاحق دلانے کے لئے وقف کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن فری سوات کاخواب جلد ہی شرمندہ تعبیرہونے والاہے۔