(مارننگ پوسٹ) سوات میں مزید 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2447 ہوگئی۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق مزید 30 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 1270ہوگئی۔ 734 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اب تک 91 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہفتہ کو سوات میں مثبت کیسوں کا تناسب 26.88 فیصد، منفی کا 65 فیصد، صحت یاب افراد کا 52فیصد اور کورونا سے اموات کا تناسب 3.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سوات میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2447 ہوگئی
