صوبے بھر میں سینکڑوں افراد حافظہ کی کمزوری ( الزائمر ) کا شکار ہے مرض کے شکار یاداشت کی کمی ، روزمرہ سرگرمیوں کو بھول جانا اس کی ابتدائی علامات ہیں۔ مرض بڑھنے کے باعث مریض کھانا پینا ، کپڑے پہننے ، گھر کے پتے سمیت اپنے بچوں او رقریبی عزیز و اقارب تک بھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق پریشانیوں ، شہر کی سڑکوں پر شور شرابے ، وٹامن بی کی کمی ، بلند فشار خون ، شوگر ، نیند کی کمی او رصحت مندانہ سرگرمیوں کی کمی کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہو سکتی ہے اس بیماری سے متعلق عوام میں آگاہی پیداکرنے کی ضرورت ہے جو افراد زیادہ سوچ بچار ، دماغ کے زیادہ استعمال اوروزرش سمیت صحت مندانہ زندگی اختیارکرتا ہے انہیں اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
پختونخوامیں سینکڑوں افرادحافظہ کی کمزوری کاشکار
