پشاور: محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں عارضی بنیاد پر بھرتی کئے جانیوالے 4سو ڈاکٹرز کا معاملہ چند ہفتوں تک موخر کردیا ہے ذرائع نے بتایا کہ جب تک پبلک سروس کمیشن سے آنیوالے امیدواروں کی تعیناتی نہیں ہوتی اس وقت تک نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کو موخر کیا جائیگا واضح رہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کی خالی اسامیوں پر ایک سالہ کنٹریکٹ پر4سو اسامیاں اخبارات میں مشتہر کی گئی ہیں جس کے جواب میں ڈاکٹرز کی جانب سے درخواستیں بھی محکمہ صحت کو بھیجی گئی ہیں لیکن تاحال بھرتی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ،ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ جس وقت اخبارات میں بھرتی کا اشتہار دیا گیا تھا اسی دوران پبلک سروس کمیشن کی جانب سے بھی بھرتی کیلئے امیدوار محکمہ صحت کو بھیجے گئے تھے جس کی وجہ سے ڈائریکٹوریٹ کے دفاتر پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے اس لئے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل چند ہفتوں کیلئے موخر کردیا گیا ہے پبلک سروس کمیشن کے کامیاب امیدواروں کو خالی اسامیوں پر تعیناتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کنٹریکٹ پر بھرتی کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔
محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں 4سو ڈاکٹروں کی کنٹریکٹ پربھرتی موخر
