ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، 24 نکاتی ایجنڈا تیار، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں وزراء، مشیر و معاونین خصوصی و دیگر افسران کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبائِی کابینہ کے اجلاس کے لئے 24 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے، اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت شروع ہوگا۔
سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزراء، مشیر، معاونین خصوصی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران شرکت کریں گے۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سوات، دیر اور چترال میں گندم کی خریداری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ کابینہ سے دیگر اہم فیصلوں اور منصوبوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، 24 نکاتی ایجنڈا تیار
