سوات (مارننگ پوسٹ) منگلور کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شکار کے نام پر پرندوں کی نسل کشی کرنے والے 5افراد کو حراست میں لے لیا،ڈی ایس پی سیدوشریف اکبر حیات خان کی نگرانی میں ایس ایچ او منگلور الطاف حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ موضعات یخ تنگے، عرق، بشپنڑ، بر قلعہ، کوز قلعہ، پرخو اوردریائے سوات کے کنارے پر کارروائی کرتے ہوئے پرندوں کی نسل کشی کرنے اور مسلسل فائرنگ کی پاداش میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے 5 عدد بندوقیں 12 بور بمع 14 عدد کارتوس برآمدکرکے ان کے خلاف ہوائی فائرنگ کی پاداش میں مقدمات درج کرلئے گئے
سوات،منگلور کی حدود میں شکار کے نام پر پرندوں کی نسل کشی کرنے والے 5افراد گرفتار
