سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں رات کو ایک بجے آتش بازی کرنے والے گرفتار ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر کارروائی، تفصیلات کے مطابق مینگورہ بنڑ تھانے کے حدود میں رات ساڑھے بارہ سے ایک بجے تک شدید آتش بازی ہوتی رہی بنڑتھانے کو شکایت کی باجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی جس پر شہریوں نے ڈی پی او سوات اشفاق انور کو شکایت کردی ڈی پی او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے نورخان ولد دوا خان سکنہ گلبہار کالونی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور آتش بازی کو بند کردیاگیا، معلوم ہوا کہ رات ایک بجے منگی کی تقریب پر آتش بازی کی جارہی تھی۔ جس پر عوام نے سکھ کا سانس لے لیا، عوامی حلقوں نے پولیس اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خوشی کی موقع پر آتش بازی کے لئے مخصوص وقت تک اجازت دی جائیں۔ نہ کہ آدھی رات کو شہریوں کو غذاب میں مبتلاکرنے والے آتش بازی کی اجازت دی جائیں۔
مینگورہ ، رات ایک بجے آتش بازی کرنے والے گرفتار
