لاہور (آن لائن) رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے دونوں مراحل کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہو کر 3 نومبر کی صبح نماز فجر کے بعد خصوصی دعا کیساتھ ختم ہو جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 8 نومبر کو شروع ہو کر 10 نومبر کی صبح نماز فجر کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔ اجتماع کے دونوں مراحل میں ملکی اور غیر ملکی مذہبی سکالرز مختلف نمازوں کے بعد بیان دیں گے جبکہ پاکستان ریلوے نے ملک بھر سے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنیوالے فرزندان اسلام کی سفری سہولتوں کیلئے 6 ٹرینوں کے شیڈول تبدیل کرتے ہوئے براستہ ساہیوال رائیونڈ کے روٹ مقررکئے ہیں جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یہی مسافر ٹرینیں 4 نومبر اور 11 نومبر کو اسی روٹ سے واپسی کا سفر اختیار کریں گی۔
رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے دونوں مراحل کا شیڈول جاری
