خیبر پختونخوا میں نوجوانوں میں دل میں امراض کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کی بڑی وجہ وزرش نہ کرنے ، موٹاپا ، پچاس فیصد سے زائد آبادی کا بلند فشار خون کا شکار ہونا ، پشاور شہر کے زیادہ تر باسی شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔ سگریٹ نوشی دل کے دور ے ، مختلف اقسام کے کینسر ، اور پھیپڑوں کے امراض سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے ماہرین امراض قلب کے مطابق پاکستان کا موجودہ صحت کا نظام ملک کے ایک تہائی مریضوں کے علاج کی سکت بھی نہیں رکھتا۔ ملک میں سگریٹ اور تمباکو کی دیگر اقسا م اس وقت دل کے امراض سے ہونے والے ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ ہے سگریٹ نوشی پرقابو پا کر دل کی بیماریوں میں تیس فیصد کمی لائی جا سکتی ہے عالمی ادارں نے پاکستان میں دل کے امراض کے سبب ہونے والے ہلاکتوں میں گزشتہ چند سالوں میں 60فیصد سے زائد اضافہ نوٹ کیا ہے ایک ایسا ملک نے جہاں ہارٹ اٹیک کے باعث اکثر مریض ایک مہینے کی دوا خریدنے کے سکت نہیں رکھتے وہاں پر دل کے امراض سے بچائوپر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
خیبر پختونخوا نوجوانوں میں امراض قلب کے شرح میں خوفناک حد تک اضافہ
