سوات (مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم باعزت طریقے سے مستعفی ہوجائے، ورنہ عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے، عمران خان نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا وقت کا وقت کاتقاضہ ہے ناقص پالیسیوں کیوجہ سے ملکی وقار کوداؤ پر لگایاگیاہے، حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد نے عوام کو شدیدمشکلات میں ڈال دیاہے احتساب کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کیاجارہاہے عمران خان نے القاعدہ اورطالبان کے حوالے سے بیانیہ دیکر دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی کی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سنگوٹہ میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں گیارہ ہزار ارب روپے کاقرضہ لیا ہے عوام اس کی وضاحت مانگ رہا ہے، ن لیگ کے دورحکومت میں ہم نے ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس ختم کردیاتھاجبکہ پی ٹی آئی حکومت نے دوبارہ ٹیکس لاگوکیاہے، موجودہ حکومت میں ڈالراورمہنگائی آسمان چھورہی ہے، عمران خان بتائیں کہ اب کون چورہے؟ امریکہ میں عمران خان کے خطاب پر ان پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلایاجائے، عمران خان مودی کایارہے ہماری دورحکومت کے ترقیاتی منصوبوں پراپنی تختیاں لگانے والوں سے عوام سوال کرتے ہیں کہ سوات سے تعلق رکھنے والا وزیراعلیٰ کوئی نیامنصوبہ لائیگا۔ یاپرانے منصوبوں کا افتتاح کرکے لوگوں کو بے وقوف بنائیں گے ملک کی وقارکو داؤپر لگانے والوں کااصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے۔ ذلالت اوررسوائی ملک کامقدربنانے والوں سے عوام نجات حاصل کرناچاہتے ہیں۔ عمران خان اور ان کی حکومت کوباعزت طورپرمستعفی ہوناچاہئے ورنہ وہ عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے، عوام حکمرانوں سے نجات دلانے عوام آخری حد تک جانے کے لئے بے تاب ہیں، عوام حکمرانوں کو نکال باہرکردیں گے، ملاکنڈڈویژن کو ہم نے سی پیک میں شامل کرتے ہوئے بشام خوازہ خیلہ سڑک اورچکدرہ ٹوکالام سڑک ہم نے سی پیک منصوبے میں شامل کیاتھا، جو موجودہ حکومت نے ختم کردیاہے۔ہم نے احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں تو برداشت کرلی ہیں، مگرعوام کیساتھ کوئی ظلم برداشت نہیں کرینگے، عوام اس حکومت سے جلد نجات حاصل کرناچاہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت میں عوام خودکشیوں پرمجبورہیں ملک کابیڑہ غرق کردیاگیاہے، عوام میں حکمرانوں کیخلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔
سوات:وزیراعظم باعزت طریقے سے مستعفی ہو ورنہ عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے،امیر مقام
