سوات(مارننگ پوسٹ)ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ سنٹرل ہسپتال میں جدید قسم کے او پی ڈی کمپلیکس و کیفی ٹیریا بنایا جائیگا جس میں ایک ہی عمارت میں اوپی ڈی سمیت تمام سہولیات مہیا ہونگے جس کے لئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دیگر اداروں سے مدد لی جائیگی سیدو ہسپتال کے پشت پرپیدل واکنگ ٹریک کو تعمیر کے ساتھ اس کے دونوں طرف درخت لگا کر قابل استعمال بنایا جائیگا جبکہ واساکو میڈیکل ہاسٹل کے ساتھ پائپ کے لیکج کو ختم کرنے کے لئے نئی پائپ تبدیلی کے لئے بات کریں گے تاکہ جلد اس کو تبدیل کرکے پانی کے ضیاع کو روک سکیں ہسپتال کے نئی عمارت میں ڈینگی مریضوں کے عیادت اور حکام کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ا ن خیالات کا اظہار ایم این اے سلیم الرحمان نے گزشتہ روز سیدو میڈیکل کالج ہسپتال کے زیر تعمیر عمارت کے تفصیلی دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر اسرار خان ایم ایس ڈاکٹر گلشن کے سا تھ پی ایس خلیل احمدترجمان صلاح الدین یوسفزئی ودیگر موجوتھے ایم این اے سلیم الرحمان نے اس موقع پر ہسپتال کے دورے کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مریضوں اور مختلف وارڈز کے دورے کئے اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سیدو میڈیکل کالج کے مسائل وغیرہ پر خصوصی بریفنگ دی گئی
سنٹرل ہسپتال میں جدید قسم کے او پی ڈی کمپلیکس ، کیفی ٹیریا اور واکنگ ٹریک بنانے کا فیصلہ
