سوات:ضلع ترقیاتی مشاورتی کمیٹی سوات کا اجلاس چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کی کمیٹی روم میں منعقد ہوئی اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی سردار خان اوروقار خان کے علاوہ دوسرے ممبران اسمبلی کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ تمام محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ قانون اور اصول غریب اور امیر کے لئے ایک جیسے ہیں اور موجود ہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں عوامی ضرورتوں کے مطابق بغیر کسی امتیاز کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات کی یکساں ترقی اور خوشحالی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری رہے گا اجلاس میں ضلع بھر کی تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور اس پر کام کی رفتار اور اُس کے بارے میں متعلقہ محکموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ زیر تعمیر سوات ڈسٹرکٹ جیل کی ایک پورشن دسمبر تک کھول دیا جائے گا جس سے جیلوں میں پڑے افراد کو سہولت ملے گی اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ عوامی سہولیات کے لئے ریسکیو کے مزید سٹیشنوں کی قیام پر کام جاری ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پختونخواکی طرف سے سوات میں ایک بڑے ہسپتال کی منظوری دی گئی ہے جس کے لئے انہوں نے بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی 54 کروڑ روپے منظور کئے ہیں جبکہ گائنی کے شعبے میں عوامی سہولیات کیلئے ایک اور ہسپتال کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے 63 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں اجلاس میں ضلع سوات کی تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو جاری کام میں تیزی لانے کیلئے ہدایات دی گئی تاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہوسکے اور عوام کو زندگی کی سہولیات آسانی سے میسر ہو۔
سوات ڈسٹرکٹ جیل کی ایک پورشن دسمبر تک کھولنے کا اعلان
