پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں شامل 360سائیکلیں اگلے دو ہفتوں میں پشاور پہنچا دی جائیں گی چند سائیکلیں چین سے کراچی پہنچا دی گئی ہیں جبکہ باقی سائیکلیں بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گی سائیکلوں کو زو کارڈ کے ذریعے استعمال کیا جا سکے گا اور اسکے لئے پشاور میں 540سائیکل سٹینڈ قائم کئے جائیں گے جو بی آر ٹی راہداری کے ساتھ ساتھ پشاور کے مختلف مقامات پر ہونگے ۔ ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی میں بسوں کے ساتھ ساتھ سائیکل ٹریک بھی تعمیر کیا جارہا ہے فلائی اوور کے ساتھ سائیکل ٹریک علیحدہ ہوگا جبکہ زمین کے ساتھ ٹریک کے ہمراہ سائیکل ٹریک تعمیر ہوگا چمکنی سے لیکر حیات آباد تک سائیکل کے استعمال کیلئے زو کارڈ یا زو موبائل ایپ لازمی ہوگی سائیکل کیلئے چند سٹینڈ بی آر ٹی راہداری کے ساتھ منسلک ہونگے اور بس سٹاپ کے ساتھ ہی سٹینڈ تعمیر کئے جائیں گے جبکہ کئی سائیکل سٹینڈ ٹریک کے علاوہ بھی ہونگے ٹرانس پشاور حکام کے مطابق جامعہ پشاور کے اندر متعدد مقامات پر سائیکل سٹینڈ قائم کئے جائیں گے جبکہ حیات آباد میں بھی سائیکل سٹینڈ ہونگے سائیکل موبائل زو ایپ یا زو کارڈ کے ذمہ لاک یا ان لاک ہوگی اور استعمال کی جا سکے گی ۔بی آر ٹی سائیکل کی خاص بات ان کا خواتین کے استعمال کیلئے موزوں ہونا ہے حکام کے مطابق ایسی سائیکلیں تیار کرائی گئی ہیں جنہیں خواتین اپنے پردہ کے ساتھ استعمال کرسکیں گی اور انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی جبکہ لڑکے بھی سائیکل کا استعمال کرسکیں گے ۔360سائیکلوں میں سے اکثریت کراچی پہنچا دی گئی ہے اور باقی جلد کراچی پہنچ جائیں گی جس کے بعد انہیں پشاور کیلئے روانہ کیا جائیگا ۔
بی آر ٹی بسوں کیساتھ سائیکل ٹریک پر چلنی والی 360سائیکلیں دو ہفتوں میں پشاور پہنچا دی جائیں گی
